ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستانیوں کی بہترین کوشش جاری، پونم نے جیتا پانچواں طلائی تمغہ

ہندوستانیوں کی بہترین کوشش جاری، پونم نے جیتا پانچواں طلائی تمغہ

Mon, 09 Apr 2018 13:00:18    S.O. News Service

گولڈ کوسٹ،9/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) ہندوستانیوں کے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں سنہری مہم جاری رکھتے ہوئے پونم یادو نے 69 کلو کلاس میں زرد تمغہ جیت کر بھارت کی جھولی میں پانچواں طلائی تمغہ ڈالا۔گلاسگو میں 2014 دولت مشترکہ کھیلوں میں 63 کلو کلاس میں یادو نے کانسی کا تمغہ جیتا۔اس نے اپنا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے 222 کلو گرام (110 اور 122 کلو) وزن اٹھایا۔ انگلینڈ کی سارہ ڈیوس 217 کلو وزن اٹھا کر دوسرے نمبر پر رہی۔کانسی کا تمغہ فجی کی اپولونیا کو ملا جس نے 216 کلو وزن اٹھایا۔یادو نے کہاکہ مجھے فجی سے اچھا چیلنج ملنے کی امید تھی، انگلینڈ سے نہیں۔سارہ نے جب آخری لفٹ میں 128 کلو وزن اٹھانے کا فیصلہ کیا تو میں نروس تھی کیونکہ وہ اٹھا سکتی تھی۔اس نے کہاکہ لیکن یہ قسمتی کی بات ہے۔مجھے وہ مل گیا جو میری تقدیر میں تھا اور اسے وہ جو اس کی تقدیر میں تھا۔شکر ہے کہ کچھ دیر کے لیے ہمارے فزیو کو آنے دیا گیا جنہوں نے میرے گھٹنے پر پٹی لگائی۔مجھے وہاں دردہو رہا تھا۔اتر پردیش کی رہنے والی یادو نے گزشتہ سال دولت مشترکہ چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔


Share: